کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

دھماکے خیز مواد میں بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس اسکواڈ کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نواں کلی بازار میں ہوا، جہاں معمول کے مطابق ایگل اسکواڈ گشت پر موجود تھا۔

دھماکے سے اسکواڈ میں شامل اہل کار، بازار میں خریداری کیلئے موجود 4 خواتین اور ایک راہ گیر مرد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائيکل ميں نصب کیا گیا تھا، جسے ٹائم ڈيوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

دھماکا خیز مواد 4 کلو گرام کا تھا، جس میں بال بیئرنگ بھی شامل تھے۔ فی الحال کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

IED BLAST

NAWAY KALAY

Tabool ads will show in this div