آریان کی سالگرہ پرجوہی چاولہ کی جانب سےانوکھا تحفہ

ضمانت پررہا آریان نےسادگی سے سالگرہ منائی

آریان خان کیلئے اس سال ان کی سالگرہ کا موقع شاید یادگار نہ ثابت ہوا ہو کیونکہ انہیں اس دن بھی منشیات کیس میں ضمانت پررہائی کے بعد سے ہفتہ وار پیشی کیلئے نارکوٹکس کنٹرول بیوروکے دفترجانا پڑا۔

آریان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مزید 7افراد کے ہمراہ ہفتہ2 اکتوبرکی شب خفیہ اطلاع پرممبئی کی بندرگاہ پرکروز شپ میں ہونے والی پارٹی پرچھاپے کے دوران گرفتارکیا تھا۔ بعد ازاں انہیں گرفتاری کے تقریبا ایک ماہ بعد ضمانت پررہا کیا گیا۔ وہ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد 8 اکتوبرسے آرتھرروڈ جیل میں قید بھی رہے اور اس دوران آریان کی درخواست ضمانت 2 بارمنسوخ کی گئی۔ اس کیس میں اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا سمیت کئی دیگرنام بھی سامنے آئے۔

آرین کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ شاہ رخ اور گوری خان مبینہ طور پر آریان کی ذہن سازی کررہے ہیں اور پاپارازیوں سے بچنے کیلئے انہیں گھرسے باہر بھی جانے نہیں دیاجارہا۔

آریان نے سالگرہ کا روزکیسے گزارا، اس حوالے سے زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں لیکن اطلاعات ہیں کہ انہوں نے خاموشی سے 'منت' میں ہی اپنی سالگرہ منائی اور منشیات کیس میں ضمانت کے بعد سے انہیں ہر جمعہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں حاضری دینی ضروری ہے، اس لیے گزشتہ روز آریان کو این سی بی کے باہر دیکھا گیا۔

تاہم ایک منفرد تحفہ شاہ رخ خان کی قریبی دوست اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے سامنے آیا جنہوں نے آریان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر بھی دستخط کیے تھے ۔جوہی نے اس دن آریان کے نام پر500 درخت لگانے کا عہد کیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں جوہی نے آریان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اورماضی کی ایک یادگار تصویر شیئرکی جس میں سہانا، آریان اور ان کے اپنے بچے بھی شامل ہیں۔

آرین کی گرفتاری کے بعد سے تاحال اس معاملے پرشاہ رخ یا ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہ رخ نے اس تنازع پر انٹرویو کے لیے بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے منافع بخش پیشکش ٹھکرائی ہے۔

شاہ رخ خان نے رواں ماہ کے آغازمیں اپنی سالگرہ علی باغ میں اپنے فارم ہاؤس میں منائی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم 'پٹھان' کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے سے قبل آریان کیلئےاپنے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ روی سنگھ کو رکھ لیا ہے۔

Aryan khan

JUHI CHAWLA

Tabool ads will show in this div