باباگرونانک کا یوم پیدائش،3ہزار سکھ یاتریوں کو ویزےجاری

مذہبی عبادات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

پاکستان ہائی کمیشن نے بابا گرو نانک کی یوم پیدائش کی تقریبات کے لیے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے۔

بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا ہے کہ بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےلیے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کےلیے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی گئی۔ ہائی کمیشن نے پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کو مذہبی عبادات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری کے دروازے کھل گئے

 دوبرس قبل وزیراعظم عمران خان نے کرتار پورراہداری کا افتتاح کیا تھا۔اس تاریخی موقع پربھارت کےسابق وزیراعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو،بھارتی اداکار سنی دیول اوربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ ہزاروں بھارتی اور غیر ملکی سکھ یاتریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

تصاویر: پاکستان نے کرتارپور گردوارہ کھول دیا

کرتارپور گوردوارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دربارصاحب میں بھارت سے آئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا تھا کہ سکھ قوم طاقتور لوگوں کی قوم ہے اور تقسيم ہند کے بعد پہلی بار سرحد پر رکاوٹيں ختم ہوئيں،عمران خان سکندر ہيں جو دلوں پر راج کرتے ہيں،عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جس نے نفع و نقصان نہیں دیکھا۔

SIKH COMMUNITY

KARTARPUR CORRIDOR

Tabool ads will show in this div