ملک کے 82 فیصد دیہات گیس سپلائی سے محروم

ادارہ شماریات کے موضع مردم شماری 2020 کےاعدادوشمارجاری
Nov 12, 2021
[caption id="attachment_2145149" align="alignnone" width="800"]Gas Issue Khi Pkg 01-01 Ayaz فائل فوٹو[/caption]

ادارہ شماریات کے موضع مردم شماری 2020 کے مطابق پاکستان میں 16 فیصد دیہاتی علاقے تاحال بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم جبکہ 82 فیصد دیہات میں گیس میسر نہیں۔

ملک کے دیہی علاقوں میں مقیم کروڑوں افراد جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بلوچستان کے 50 فیصد، کے پی کے 24 فیصد اور سندھ کے 9 فیصد دیہات میں بجلی نہیں جبکہ ملک کے 82 فیصد دیہی علاقے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ پسماندہ ہیں جہاں 32 فیصد دیہی آبادی کے پاس ٹی وی ، ریڈیو یا انٹرنیٹ سمیت معلومات کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں سب سے زیادہ 50 فیصد جبکہ بلوچستان میں سب سے کم صرف 3 فیصد دیہی آبادی کو گیس میسر ہے۔ سندھ میں 8 فیصد آبادی کے پاس ٹی وی، ریڈیو، اخبار، ٹیلی فون یا انٹرنیٹ سمیت معلومات کا کوئی ذریعہ ہی نہیں۔ بلوچستان کے 65 فیصد اور خیبرپختوانخواہ کے 52 فیصد دیہات کی سڑکیں آج بھی کچی ہیں۔

Tabool ads will show in this div