انگلیوں کے نشانات چُراکر جعلسازی کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

ملزمان موبائل سمز نکلوا کر لوگوں کو لوٹتے تھے

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے انگوٹھے کے نشانات لے کر جعلسازی سے موبائل فون سم نکلوانے والا گروہ شکنجے میں آگیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات چُرا کر جعلسازی کرنیوالے گینگ کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ سم فروخت کرتے وقت خریدار سے جعلسازی کے ساتھ دو بار انگوٹھے کا نشان لگواتے، ایک نشان پر سم جاری ہوتی اور دوسرا نشان محفوظ کر لیتے، جس کے ذریعے دوبارہ سم نکلوائی جاتی اور اُسی سم کے ذریعے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی ہوتی۔

ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ 2 ملزموں سے انگوٹھوں کے ساڑھے 6 ہزار نشانات، 7 ہزار سمیں، متعدد بایو میٹرک ڈیوائسز، پرنٹرز اور دیگر آلات برآمد کرلئے ہیں۔

حکام کے مطابق گینگ کے افراد لوگوں کو فون کرکے انعامات کی خوشخبری سناتے اور ان سے حیلے بہانوں سے رقم منگواتے، جعلی سمیں کئی دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال ہوتی رہیں۔

CyberCrime

Tabool ads will show in this div