گھریلوصارفین کو دن میں 3مرتبہ گیس ملے گی، وزیرتوانائی

پاکستان میں 28فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے، حماد اظہر

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Senate-on-GAS-1800-Isb-Pkg-12-11.mp4"][/video]

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں  گھریلو صارفین کو دن میں 3 اوقات میں گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا، موسم سرما میں صبح، دوپہر اور شام کو گیس فراہم کی جائے گی۔

جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ’ایل این جی، پاکستان ایل این جی بورڈ کے ذریعے خریدی جاتی ہے، نومبر اور دسمبر کیلئے 11 مزید کارگوز لئے ہیں، پاکستان میں 28 فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے، 70 فیصد سے زائد گھرانوں کو گیس کی فراہمی نہیں ہو پاتی۔

انہوں نے کہا کہ گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں ڈومیسٹک اور انڈسٹریل دونوں سیکٹرز کو گیس فراہم کریں۔

وفاقی وزیر نے گیس صارفین کو آگاہ کیا کہ سردیوں میں دن میں 3 دفعہ صبح، دوپہر اور رات کا کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم ہوگی۔

سردیوں میں گیس کی بندش پر شہری پریشانی کا شکار ہیں، کہتے ہیں کہ حماد اظہر وزیر ہیں، ان کے گھر میں تمام سہولیات موجود ہیں، شہریوں کا خیال کریں۔

واضح رہے کہ ایل پی جی 216 روپے کلو تک پہنچ گئی، گھریلو سلنڈر 2560 کا ہوگیا جبکہ لکڑی 500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں گیس پریشر میں کمی کے باعث متعدد ٹیکسٹائل صنعتیں بند ہونے لگیں، متبادل انرجی سے پیداواری لاگت میں بیس فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

Gas Loadshedding

hammad azhar

Tabool ads will show in this div