ننگرہار: نمازجمعہ کےدوران مسجدمیں بم دھماکا، 3افرادجاں بحق،15زخمی

دھماکے میں زخمی افراد طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل
Nov 12, 2021

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار کے سپین غر ضلع میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر بم دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی نمازیوں کو ابتدائی طبعی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے حوالے سے تاحال نہ طالبان کے جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے اور نہ کسی دہشت گرد تنظیم نے واقعہ کے ذمہ داری قبول کی ہے تاہم افغانستان میں حالیہ ہونے والے اکثر بم دھماکوں میں داعش ملوث رہی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے اگست میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد مساجد اور دیگر اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں۔

امریکی انخلاء سے چند دن قبل کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ 9 اکتوبر کو افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد اخوندزاد ميں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں تقریباً 100 افراد شہید ہوئے تھے۔

شدت پسند تنظیم نے اس کے ایک ہفتے بعد یعنی 15 اکتوبر کو افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کو نشانہ بنایا جہاں انہوں نے نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 70 نمازی زخمی ہوگئے تھے۔

Nangarhar

ISIS in afghanistan

Tabool ads will show in this div