وزارت داخلہ کی ای سی ایل کی نئی سمری، پرانےنام بھی شامل

خورشید شاہ کا نام پہلے ہی سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل پرڈالا جا چکا ہے

PAKISTAN-AIRPORT

وزارت داخلہ نے اہم سیاسی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی ای سی ایل میں شامل کرنےکی نئی سمری میں پرانے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت فواد حسن فواد کا نام بھی پہلےسےای سی ایل میں موجود ہے جب کہ نئی سمری میں بھی ان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اہم سیاسی وسرکاری افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی ہے۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کانام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش نیب کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا نام پہلے ہی سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل پرڈالا جا چکا ہے۔

ECL

Tabool ads will show in this div