کراچی:پسند کی شادی کرنےوالےشوہرنے بیوی کو قتل کردیا

طالبہ نے اپنے دوست سے لاہور ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Super-Highway-Murder-Khi-Pkg-12-11-Ayaz.mp4"][/video]

کراچی میں شوہر نے مبینہ طور پر ناچاقی پر بیوی کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے کےقريب حاجی زکريا گوٹھ ميں 10 ماہ قبل نویں جماعت کی طالبہ نےاپنے دوست سے لاہور ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی۔ گزشتہ رات جھگڑے کے بعد 17 سالہ حسن نے اپنی ہم عمر بیوی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ لڑکی کے الگ گھر لینے کے مطالبے پر چند ماہ بعد ہی دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے اور وہ اپنے گھر واپس آگئی تھی۔ چار دن قبل ہی صلح کے بعد حسن اپنی بیوی کو گھر واپس لے گیا تھا۔

مقتولہ کے والد عبدالمجید کے مطابق جب حسن کے گھر سے ان کی بیٹی کا رشتہ آیا تھا تو 2 سال کا وقت مانگا تھا لیکن انھوں نے کورٹ میرج کرلی تھی۔ ملیر کینٹ تھانہ پولیس نے ملزم حسن علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

women violence

Tabool ads will show in this div