خیبرپختونخوا ميں بلدیاتی انتخابات کیلیے ایپلٹ ٹریبونلز تشکیل

پہلے مرحلے کی پولنگ 19دسمبر کو شیڈول ہے
[caption id="attachment_2337914" align="alignnone" width="800"]Elections فائل فوٹو[/caption]

خیبر پختونخوا ميں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن نے ایپلٹ ٹریبونلز تشکیل دے دیے۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمے نے 18اضلاع میں 64 ٹربیونل تشکیل دیے ہیں، ٹریبونلز میں کاغذات نامزدگی پر آر او کے فیصلوں کو چیلنج کیا جا سکے گا۔

الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور ایپلٹ ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ 19دسمبر کو شیڈول ہے۔ پہلے مرحلے میں تحصیل اور ویلج اینڈ نیبرہوڈ کونسلز کے انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں غیر جماعتی بنیادوں پر نیبرہوڈ اور ویلج کونسل کے انتخابات کالعدم  قرار ديے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا تھا جس میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے انعقاد کا حکم ديا تھا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کو تمام اقدامات کے ساتھ  شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے 21 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو گاؤں و گرد و نواح کی سطح پر جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 مارچ 2022 کو تحصیل کی سطح پر انتخابات کرائے جائيں گے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ لوکل کونسل انتخابات کے حوالے سے تین صفات پر مشتمل مراسلہ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت صوبے میں لوکل کو نسل انتخابات منعقد کروانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 4,201 ولیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر الیکشن کروائے جائیں گے۔ ہر نیبرہوڈ اور ولیج کونسل میں سے آٹھ ممبران پر مشتمل کونسل بنائی جائے گی۔

LOCAL BODIES ELECTION

Tabool ads will show in this div