باب وولمر کو غیرمسلم کہنا سمجھنا جائز نہیں،مفتی زبیر

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Mufti-Zubair.mp4"][/video]

عالم دین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مرحوم کوچ رابرٹ اینڈریو وولمر المعروف باب وولمر کے اپنی آخری ایام میں کلمہ پڑھنے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے قومی ٹیم کے مرحوم کوچ وولمر عرف باب وولمر کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے انتقال سے 4 روز قبل کلمہ پڑھ لیا تھا۔ انضمام الحق نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ مرحوم نے پوچھا تھا کہ مسلمان کیسے ہوتے جس پر باب وولمر کو مشتاق نے کلمہ پڑھ کر سنایا انہوں نے اسے دہرایا۔

کیا باب وولمر انتقال سے 4 روز قبل مسلمان ہوچکے تھے؟

سماء کے پروگرام سات سے اٹھ ميں گفتگو کرتے ہوئے مفتی زبیر کا کہنا ہے کہ باب وولمر نے 2 گواہوں کی موجودگی ميں کلمہ پڑھا اور دھرايا لہٰذا شريعت کے مطابق اس عمل کے بعد انہيں مسلمان سمجھا جائے۔ عالم دين کا مزید کہنا تھا کہ باب وولمر کو اب غير مسلم کہنا يا سمجھنا جائز نہيں۔

Bob Woolmer

Tabool ads will show in this div