محمد رضوان کاایک سال میں سب سےزیادہ رنز کاریکارڈ

وکٹ کیپربلےباز نےدھونی ریکارڈ بھی برابرکیاتھا
Nov 11, 2021

وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

محمد رضوان سال 2021 میں ایک ہزار ٹی20 انٹرنیشنل رنز بھی مکمل کرلیے۔ رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ اسی میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے صفر پر انکا کیچ ڈراپ کیا تھا۔

محمد رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا

اس میچ سے قبل شعیب ملک اور محمد رضوان نزلے اور بخار میں مبتلا تھے جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک تھی تاہم میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنےکی اجازت مل گئی تھی۔

دوسری جانب بطور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کیا ہے، سابق بھارتی کپتان نے 2016 میں ایک سال میں 39 کیچز پکڑے تھے۔

Tabool ads will show in this div