کیا باب وولمر انتقال سے 4 روز قبل مسلمان ہوچکے تھے؟

انضمام الحق کا انکشاف
Nov 11, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے قومی ٹیم کے مرحوم کوچ رابرٹ اینڈریو وولمر عرف باب وولمر کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے بتایا کہ باب وولمر اپنے انتقال سے 4 روز قبل کلمہ پڑھ چکے تھے۔

انضمام الحق کا کا کہنا تھا کہ مرحوم نے پوچھا تھا کہ مسلمان کیسے ہوتے ہیں جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ  وضو (غسل ) کر کے کلمہ پڑھتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اس پر باب وولمر کو مشتاق نے کلمہ پڑھ کر سنایا اور مرحوم نے پہلے کہا کہ آہستہ سے پڑھیں اور پھر وہ سن کر انہوں نے کلمہ دہرایا۔

پاکستانی سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اب یہ تو مذہبی علماء ہی زیادہ بہتر بتا سکیں گے کہ آیا وہ اس طرح دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے تھے یا نہیں اور کیا ان کا شمار مسلمانوں میں ہوسکتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ کلمہ پڑھ چکے تھے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر وولمر 14 مئی 1948 کو پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 19 ٹیسٹ میچوں اور 6 ایک روزہ انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ بعد ازاں وہ جنوبی افریقہ، وارکشائر کے کوچ رہے اور پھر پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Bob Woolmer

Tabool ads will show in this div