بختاورنےایک ماہ کےبیٹےکی نئی تصویرشیئرکردی

میرحاکم کی پیدائش10 اکتوبرکوہوئی تھی

بختاوربھٹوزرداری نے بیٹےمیرحاکم کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہونے پرنئی تصویرشیئرکی ہے۔

محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود چوہدری ہے۔ بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ بچے کا نام میرے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اور دادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پررکھا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر کاٹ میں لیٹے میرحاکم کی دلکش تصویرشیئرکرنے والی بختاور نے کیپشن میں بتایاکہ ان کا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے ۔

اس سے قبل بختاورنے بچے سے متعلق مزید تفصلات جاننے کے خواہاں فالوورزاور پیپلزپارٹی کے حامیوں کیلئے 20 اکتوبر کوبیٹے کی پہلی تصویراورگھر آمدپرتیاریوں کے مناظرشیئرکیے تھے جس میں ایموجی لگائے جانے کے باعث پرام میں لیٹے میرحاکم کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

انسٹااسٹوریزمیں شیئرکی جانے والی مختصرویڈیو اور دوسری تصاویرمیں بختاور اور محمود چوہدری کے گھرکے ایک حصے کو ڈھیروں کھلوںوں اوردیگر تحائف سے سجا دیکھاجاسکتا تھا۔

بعد ازاں بختاورنے 3 نومبر کو میرحاکم کی پہلی تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ 17 اکتوبرکو کھینچی گئی تھی جب میرحاکم ایک ہفتے کا تھا۔

بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی تھی، 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زیادہ کردیا ‘۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

MAHMOOD CHOUDHRY

MIR HAKIM

Tabool ads will show in this div