کیا اب 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی

بال حکومتی کورٹ میں
Nov 11, 2021
فائل فوٹو

سینیٹ میں 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد کو اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

بدھ 10 نومبر کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کی جانب سے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کی جانب 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، جسے بعد میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی سالگرہ پر یمیشہ چھٹی ہوتی تھی، خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔

[caption id="attachment_2216849" align="aligncenter" width="900"]788368_1146308_SENATE_akhbar فائل فوٹو[/caption]

اس موقع پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کی چھٹی کو اس وقت کی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ختم کر دیا تھا اور نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 9 نومبر کو چھٹی نہیں ہوگی اور تمام سرکاری و تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

تاہم اس وقت کی خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکم کے برعکس صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ سال 2015 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت اور پرویز خٹک وزیراعلیٰ تھے۔

اس سے قبل سال 2018 میں بھی مسلم ن کے ہی رہنما نثار چیمہ نے قومی اسمبلی کے ایوان میں 9 نومبر کی چھٹی کیلئے قرار داد پیش کی تھی، جس پر ن لیگی سینیر رہنما احسن اقبال اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے مخالف کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے محنت کا درس دیا ہے، چھٹی کا نہیں۔ پاکستان میں پہلےہی 52 قومی تعطیلات ہیں جوبہت زیادہ ہیں، علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، ہربات پرچھٹی کا نہیں، ایک دن کی چھٹی سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

نو نومبر کی تعطیل پر اس وقت کی وزارت داخلہ نے 9 نومبر کی چھٹی سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 نومبر کی چھٹی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے ایسا کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

سال 2017 میں وزیر داخلہ کی جانب سے 9 نومبر پر سرکاری تعطیل کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل سال 2015 تک یوم اقبال بطور قومی دن منایا جاتا تھا اور اس دن عام تعطیل ہوتی تھی۔ پھر 2015 کے بعد یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔

نو نومبر کی چھٹی شاعر پاکستان علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کی وجہ سے دی جاتی تھی۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والے شاعر علامہ اقبال نو نومبر 1887 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

سیاست سے زیادہ علامہ اقبال اپنی شاعری کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ پاکستان کے علاوہ علامہ اقبال ایران کے بھی قومی شاعر ہیں۔ ان کو شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے۔

SENATE

PUBLIC HOLIDAY

Tabool ads will show in this div