کراچی: آج عبداللہ شاہ غازی کےعرس کے آخری روزصرف بلدیہ عظمیٰ کےاسکولوں میں چھٹی کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


 کراچی : کراچی میں آج حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز صرف بلدیہ عظمیٰ کے تحت اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔ جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کے تحت تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ اسکول کھلے رہیں گے۔


بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے عرس کے آخری روز دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔ جبکہ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی کے صدر خالد شاہ اپنی تنظیم کے تحت اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔


 اس صورت حال سے والدین شدید پریشان ہوئے ۔۔ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد وزیرتعلیم نے تمام پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو آج تدریسی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔۔ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے تدریسی عمل معطل رکھنے والے  پرائیویٹ اسکولز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔


 جس کے بعد پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے بھی اپنی تنظیم کے تحت اسکول میں کھولنے کا اعلان کردیا ۔۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے تحت تمام اسکول بھی کھلے رہیں گے۔ سماء

میں

کے

کا

burger

tragic

آج

Tabool ads will show in this div