مستونگ کارحادثہ: سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجعفرآباد اہلیہ سمیت جاں بحق

حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے

Mastung

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹرعبداللہ جمالی اہلیہ سمیت جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق حادثہ مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ میں الحسن ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے کے باعث 70سال کے سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹرعبداللہ جمالی اور ان کی اہلیہ بی بی گل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار پانچ سالہ بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت زبیدہ زوجہ ڈاکٹر عبیداللہ، پانچ سالہ بچی تنزیلہ بنت ممتاز علی، بی بی فریدہ زوجہ ممتازعلی، عبیداللہ ولد ڈاکٹر عبداللہ اور فہیم ولد ڈاکٹرعبداللہ شامل ہیں۔

لیویز کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

MASTUNG

Tabool ads will show in this div