نیوزی لینڈ ٹی20ورلڈکپ 2021 کےفائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیزمقابلے میں انگلینڈ کوشکست

انگلیںڈ ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لیںڈ کو شکست دیکر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش اوپنرز نیوزی لیںڈ کے بولرز کیخلاف مشکل کا شکار رہے۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے۔

نیوزی لیںڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل ڈیرل مچل نے کیا، تاہم گپٹل 4 رنز بناکر ووکس کا شکار بنے، کپتان کین ولیم سن 5، ڈیوڈ کانوے 46، جمی نیشم 27 جبکہ گلین فلپس 2 رنز بناسکے۔

کیوی ٹیم کے اوپنر ڈیرل مچل نے ناقابلِ شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

Daryl Mitchell celebrates the win with Mitchell Santner, England vs New Zealand, T20 World Cup, 1st semi-final, Abu Dhabi, November 10, 2021

انگلیںڈ کی جانب سے کرس ووکس، لائم لیونگ اسٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل رشید ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے تھے، اوپنر جوز بٹلر 29، جونی بیرسٹو 13 رنز بناسکے تھے جبکہ ڈیوڈ ملان اور موئن علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 41 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دیگر کھلاڑیوں میں لائم لیونگ اسٹون نے17 جبکہ کپتان آئن مورگن نے ناقابلِ شکست 4 رنز بنائے۔

کیویز بولرز کی جانب سے ایڈم ملنے، ایش سودھی، ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں کیوی کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچ اچھی دیکھائی دے رہی ہے پہلے بالنگ کرکے انگلیڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔

انگلیںڈ کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ جیسن رائے کا ایونٹ کے اہم میچ میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان دہ ہےلیکن انکی جگہ سام بلنگز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div