دلبر دلبر کے بعد دلربا، نورا فتیحی کا ڈانس وائرل

فلم ستیہ میو جیتے 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی

دلبر دلبر کے بعد بالی ووڈ کی ڈانس کوئین نورا فتحی کا نیا ڈانس نمبر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔

بالی ووڈ کی ڈانس کوئین نورا فتحی نے اس بار بطور دلربا ڈانس نمبر کسو کسو میں انٹری دی ہے ۔

اداکارہ نورا فتحی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئے ڈانس نمبر کا ٹیزر بھی شیئر کیا تھا تاہم آج یہ گانا یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ یہ گانا جان ابراہم کی آنے والی فلم ستیہ میو جیتے میں شامل کیا گیا ہے اس فلم میں اداکار جان ابراہیم مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

فلم ستیہ میو جیتے 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

KUSU KUSU

DILBAR DILBAR

NORA FATEHI DANCE

Tabool ads will show in this div