ایم ڈی واٹر بورڈ سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات

مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں، انجینئر اسداللہ خان
Nov 10, 2021

ایم ڈی واٹر بورڈ سے رکن صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ اور راجا رزاق بلوچ کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈسٹرکٹ ملیر کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر تمام چیف انجینئرز، سپڑیڈینٹ انجینئرز، ایگزیکٹیو انجینئرز بھی موجود تھے۔

وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے ایم ڈی واٹر بورڈ کو آگاہ کیا جن کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کردیے گئے۔

اس معوقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل تیزی سے حل کیئے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر منتخب نمائندوں کے اجاگر کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

MD Water Board

Tabool ads will show in this div