ٹی20ورلڈکپ:پہلےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو167رنز کاہدف

ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں انگلیںڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 167 رنز کا ہدف دیدیا۔
ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش اوپنرز نیوزی لیںڈ کے بولرز کیخلاف مشکل کا شکار رہے۔
انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے، انگلش اوپنر جوز بٹلر 29 جبکہ جونی بیرسٹو 13 رنز بناسکے۔ ڈیوڈ ملان اور موئن علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے باالترتیب 41 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں لائم لیونگ اسٹون نے17 جبکہ کپتان آئن مورگن نے ناقابلِ شکست 4 رنز بنائے۔
کیویز بولرز کی جانب سے ایڈم ملنے، ایش سودھی، ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کیوی کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی دیکھائی دے رہی ہے پہلے بالنگ کرکے انگلیڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔
انگلیںڈ کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ جیسن رائے کا ایونٹ کے اہم میچ میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان دہ ہےلیکن انکی جگہ سام بلنگز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیم سن، مارٹن گپٹل، ڈی جے مچل، ڈیوڈ کونوے، جی ڈی فلپس، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان آئن مورگن، سام بلنگز، جوس بٹلر، ڈیوڈ مالان، جونی بیرسٹو، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔