پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس مؤخر

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کے مقصد سے مؤخر کیا جارہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری کا ایک ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے اسلئے ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔

انہوں نے لکھا کہ اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

Joint session

joint session of parliament

Tabool ads will show in this div