گوجرانوالہ: ہیپاٹائٹس کے مریض 50 ہزار سے متجاوز
گوجرانوالہ میں ہیپاٹائٹس نے کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی جس کی بنیادی وجہ شہر میں صفائی ستھرائی کا ناقص نظام، گندگی کے ڈھیر اور پینے کے پانی میں سیوریج کی آمیزش ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ صرف گوجرانوالہ ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب میں اسی قسم کی صورتحال درپیش ہے تاہم پہلوانوں کا یہ شہر ہیپاٹائٹس کے داؤ ميں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے۔
رواں سال اس حوالے سے سول اسپتال، سوشل سیکیورٹی اسپتال، واپڈا اور پولیس اسپتال کےریکارڈ میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
بیشتر علاقوں کے شہری جب گھروں کے نل کھولتے ہیں تو اس سے سیاہ رنگت کا بانی نکلتا ہے کیوں کہ سیوریج کے ناقص نظام کے باعث پینے کے پانی میں گٹر کا پانی و فضلہ مکس ہو جاتا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ اس موذی بیماری سے بچنے کے لیے شہری پانی ابال کر استعمال کریں۔