گوجرانوالہ: ہیپاٹائٹس کے مریض 50 ہزار سے متجاوز

صفائی کےناقص نظام سےصورتحال بگڑ رہی ہے،ماہرین
Nov 09, 2021

گوجرانوالہ میں ہیپاٹائٹس نے کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی جس کی بنیادی وجہ شہر میں صفائی ستھرائی کا ناقص نظام، گندگی کے ڈھیر اور پینے کے پانی میں سیوریج کی آمیزش ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ صرف گوجرانوالہ ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب میں اسی قسم کی صورتحال درپیش ہے تاہم پہلوانوں کا یہ شہر ہیپاٹائٹس کے داؤ ميں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے۔

رواں سال اس حوالے سے سول اسپتال، سوشل سیکیورٹی اسپتال،  واپڈا اور پولیس اسپتال  کےریکارڈ میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

بیشتر علاقوں کے شہری جب گھروں کے نل کھولتے ہیں تو اس سے سیاہ رنگت کا بانی نکلتا ہے کیوں کہ سیوریج کے ناقص نظام کے باعث پینے کے پانی میں گٹر کا پانی و فضلہ مکس ہو جاتا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ اس موذی بیماری سے بچنے کے لیے شہری پانی ابال کر استعمال کریں۔

Hepatitis