اے ٹی ایم استعمال کرنےوالے ہوشیار رہیں

اے ٹی ایم استعمال کرنےوالے ہوشیار رہیں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Korangi-ATM-Khi-Aslive-09-11.mp4"][/video]

کورنگی میں چالباز نوجوان نے بزرگ کے اے ٹی ایم سے 1 لاکھ 17 ہزار روپے نکال لئے۔

کراچی میں سائبرفراڈ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔کورنگی میں بزرگ شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہے تھے کہ اچانک نوجوان اے ٹی ایم میں دروازہ کھول کراندر داخل ہوگیا۔ نوجوان نے کوڈ دیکھنے کیلئے بزرگ شہری کی ٹرانزیکشن منسوخ کی اور بزرگ پینشنرسے دوبارہ رقم نکالنےکا کہا۔ اس دوران ان کا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں پھنس گیا۔

چال باز نوجوان نے بزرگ کو منیجرکے کمرےمیں جانے کا کہا۔ اے ٹی ایم سے بزرگ کے جاتے ہی نوجوان نےان کا کارڈ مشین سے نکال لیا اور بھاگ نکلنےمیں کامیاب ہوگیا۔یہ تمام کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔ بزرگ نے کارروائی کیلئے نیشنل بینک اور پولیس کودرخواست دےدی ہے۔

ATM Fraud

Tabool ads will show in this div