ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے 2نئے فیچرز متعارف

صارفین کال نوٹیفکیشن کو بآسانی مینیج کر سکتے ہیں
WhatsApp فائل فوٹو

پیغامات بھیجنے کی مقبول ایپ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرز کی بدولت صارفین ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرتے ہوئے کال نوٹیفکیشن کو بآسانی مینیج کر سکتے ہیں۔

پہلا فیچر ’’نئی کال نوٹیفکیشن‘‘ اور ’’ٹرن آف آل ڈیسک ٹاپ انکمنگ کالز‘‘ سے متعلق ہے جو صارف کو کال نوٹیفکیشن کے اختیار کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دوسرا فیچر کنٹیکٹ انفو، بزنس انفو اور گروپ انفو کی معلومات کے بارے میں ہے۔

WhatsApp-Image-2021-11-09-at-10.23.51-AM-460x480

اسکرین شاٹ سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسکا انٹرفیس اینڈرائیڈ واٹس ایپ بیٹا اور آئی او ایس واٹس ایپ بیٹا کے لیے ایک جیسا ہے۔

واضح رہے کہ نیا نوٹیفکیشن آپشن اور نیا انٹرفیس ان لوگوں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کی تازہ ترین اپ ڈیٹ استعمال کر رہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div