صدف کنول کا اپنی ساس سفینہ بہروزکے ساتھ ڈانس وائرل

ویڈیودیکھناایک نیا تجربہ ثابت ہوگا

صدف کنول کی اپنی ساس سفینہ بہروز کے ساتھ وائرل ڈانس ویڈیو دونوں کے اچھے تعلقات کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی عکاس ہے کہ ایسی ساس کا ہونا زندگی کے پُرلطف لمحات کا مزہ دوبالا کردیتا ہے۔

پاکستانی ڈراموں میں ساس بہو کے دکھائے جانے والے رشتے کے برعکس یہاں آپ کو ایک بالکل الگ تصویر نظرآرہی ہے۔

مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس پروائرل اس ویڈیو میں صدف اور ان کی ساس پنجابی گانے پر پورے خوش وخروش کے ساتھ قدم سے قدم ملارہی ہیں،

ویڈیو خاندان میں برائیڈل شاور تقریب کی ہے, صدف نے انسٹا اسٹوریز میں تصاویربھی شیئرکیں۔

سفینہ نے بھی پوتی نورے کی دلکش تصویرشیئرکی۔

شہروز سبزواری اورصدف کنول کے درمیان دوستی سال 2019 میں اوسلو میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا) کی ریہرسلز کے دوران ہوئی ،دونوں نے ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دی تھی۔

دونوں نے اپنی شادی کا اعلان اعلان 31 مئی 2020 کو انسٹاگرام پرکیا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

شہروزنے صدف کنول سے شادی کی وجہ بتادی

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوئی تھی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔

ماڈلنگ کی دنیا میں نمایاں پہچان بنانے والی صدف شادی کے بعد اداکاری کا آغاز بھی کرچکی ہیں جبکہ جلد ہی وہ کپڑوں کا برانڈ بھی متعارف کروانے والی ہیں۔

Shahroz Sabzwari

sadaf kanwal

SAFINA BEHROOZ

Tabool ads will show in this div