ٹپ ٹپ برسا پانی گانے کی شوٹنگ کیسے ہوئی، ویڈیو دیکھیں

فلم سوریاونشی 5 نومبر کو ریلیز کی گئی ہے

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ’سوریا ونشی‘ کا گانے ٹپ ٹپ برسا پانی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں ۔

فلم سوریا ونشی کا نیا گانا ٹپ ٹپ برسا پانی ہفتے کے روز ریلیز کیا گیا تھا،جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو گانے کے ویڈیو کی عکس بندی کے دوران بنائی گئی ہے ۔

ویڈیو میں بھارت کی معروف کوریوگرافر فرح خان کی آواز کو بھی سنا جاسکتا ہے تاہم کترینہ کے اس پوسٹ پر فرح خان نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو ڈانس کو سراہا ۔

فلمسوریاونشی کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ تاہم یہ یاد رہے کہ یہ گانا اداکار اکشےکمار کی ہی 1994 میں بننے والی فلم ’موہرا‘ کا مشہور گانا ہے جسے اب نئے انداز میں دوبارہ پیش کیا گیا۔

فلم ’موہرا‘ میں یہ گانا اداکار اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن پر فلمایا گیا تھا۔

TIP TIP BARSA PANI

Tabool ads will show in this div