اسلام آباد: میٹرواسٹیشن سے11سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد

کیس فی الوقت ایک معمہ بنا ہوا ہے
Nov 08, 2021
فائل فوٹو

اسلام آباد کے غیرفعال میٹرو اسٹیشن سے 11 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے تاہم اس کی شناخت اور وجہ موت تاحال ایک معمہ ہے۔

پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پرزیرتعمیر جی الیون میٹرو اسٹیشن سے بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے کئی نشانات بھی پائے گئے۔ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے تاہم اس کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔  میڈیکل بورڈ نے فرانزک ٹیسٹ بھی کرانے کا فیصہ کیا ہے۔

بچی کی پراسرار موت کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی جو اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا یہ کسی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا معاملہ کچھ اور بھی ہے۔

ایس پی صدر نوشیروان علی  کا کہنا ہے اب تک باقاعدہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم نائٹ شفٹ اور ڈے شفٹ والے سیکورٹی گارڈز سے تفتیش جاری ہے۔

جی الیون میٹرو اسٹیشن پر ہروقت 3 سے 4 افراد کی ڈیوٹی ہوتی ہے لیکن اسٹیشن پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کئی گھنٹے بعد بھی واقعے سے لاعلم نکلے۔ فی الوقت اس اندھے کیس کا سراغ لگانا پولیس کے لیے بھی بڑا امتحان بن گیا۔

islamabad police

Tabool ads will show in this div