خالصتان ریفرنڈم : بھارت کی سکھوں کو ویزہ منسوخی کی دھمکی
خالصتان کے قیام کيلئےسکھوں کی جہدوجہد

سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے لیے 31 اکتوبر کو لندن ميں شروع ہونے والے ريفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں ہزاروں سکھ ووٹنگ ميں حصہ لے رہے ہيں اور رائے شماری کے ليے ووٹروں کی قطاریں ديکھی جا رہی ہیں۔
سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آزادی کے ليے جمہوری انداز اپنايا ہے اور ريفرنڈم کا جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ سکھ برادری بھارت سے آزادی چاہتی ہے۔
دوسری جانب خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ بھارت سکھوں کو ویزے منسوخ کرنے کی دھمکیاں دينے پر اتر آيا ہے۔ بھارتی حکام نے خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے والے بھارتی سکھوں کو ویزہ منسوخی کی دھمکی دی ہے۔