ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان ٹیم کو 45 رنز کے مارجن سے شکست دیدی۔
کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈین اوپنر ڈینٹرا ڈوٹن نے 146 گیندوں پر 132 رنز کی اننگز کھیلی، انکے علاوہ ہیلے میتھیوز 57 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 253 رنز بنائے اور پاکستان کو 254 رنز ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ویمیز کرکٹ ٹیم کے اوپنرز ناکامی کی تصویر بنی رہیں، سدرا امین محض 2 رنز بناکر سیل مین کا شکار بنی۔ منیبہ علی 28، عائشہ ظفر 17، کائنات امتیاز 24 رنز بناسکیں۔
ویسٹ انڈین بالرز کے سامنے ارم جاوید اور عالیہ ریاض نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دونوں نے باالترتیب 40اور 46 رنز اسکور کیے۔ کپتان سدرا نواز 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز:3خواتین کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی جانب سے ہیلل میتھیوز نے 3، شکیرا سیل مین 2 جبکہ انیسہ محمد، قیانہ جوزف نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8، 11 اور 14 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔