ٹیکنالوجی

ريسکيو1122 کا ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

آن لائن ٹیکسی سروس کے طرز پر ایپ بنائی جارہی
Rescue 1122 فائل فوٹو

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے 17 سال بعد پہلی مرتبہ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کے مطابق ریسکیو ایپ آن لائن ٹیکسی سروس کی طرز پر بنائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے حادثات یا ایمرجنسی میں پھنسے افراد ایپ سے مدد طلب کرسکیں گے۔

ریسکیو ایپ کی مدد سے بروقت امداد یقینی بن جائے گی جبکہ متاثرہ افراد ایپ پر ایمبولینس کی لوکیشن بھی دیکھ سکیں گے۔ ایمرجنسی اپ ڈیٹس بھی ریسکیو ایپ پر دستیاب ہوں گی۔

اسکے علاوہ ایپ کے ذریعے لوگوں کو مختلف کورسز جبکہ کرونا اور ڈینگی سے متعلق تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ریسکیو 1122 سروس کو 2006 کے پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا تاکہ ہنگامی حالات جیسے کہ آگ، ریسکیو اور ہنگامی طبی خدمات کا انتظام کیا جا سکے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div