آسٹریلیا 23سال بعد پاکستان آنےکو تیار

کیگروز 1998کےبعد پاکستان آئیں گے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 23 سال بعد دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلوی 1998 کے بعد آئندہ سال مارچ اور اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی۔ آسٹریلوی ٹیم دورے کے دوران 3 ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

آسٹریلوی ٹیم سے سیریز کا باقائدہ آغاز ٹیسٹ میچز سے ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ کو کراچی، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دورہ منسوخی: پی سی بی کانیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ

سیریز کے 3 ون ڈے اور واحد ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی پہلی بار سن 1964-65 کی تھی جو ڈرا ہوئی تھی، 1979-80 میں پاکستان سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی۔ اسی طرح 1982-83 میں 0-3 سے کامیابی سمیٹی، 1988-89 میں ایک صفر سے جیتا جبکہ 1994-95 میں ایک صفر سے جیتا تھا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے ساتھ آخری چار سیریز 2002-2003 میں کولمبو اور شارجہ میں کھیلیں جس میں پاکستان 0-3 سے شکست ہوئی، 2014-15 میں یو اےای میں 2-0 سے جیتا اور 2018- 19 قومی ٹیم نے ایک صفر سے جیت حاصل کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جس کا طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے ہمارے ہاں کھیلنے کا بہترین موقع ہے بلکہ وہ ہمارے ملک سے ملنے والی عزت، احترم اور میزبانی کو بھی انجوائے کریں۔

گروپ2 سےکون سی دوسری ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی؟

اس سے قبل رواں سال ستمبر میں وسط میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے کچھ دیر قبل سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو واپس بلالیا تھا، جس کیلئے سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب نيوزی لينڈ کرکٹ ٹيم کے کپتان کين وليمسن نے دورۂ پاکستان منسوخی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زيادہ تفصيلات تو نہيں پتہ ليکن يہ سب اچانک ہوا، امید ہے تمام ممالک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے۔

انگلینڈ کا مرد و خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار

کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کيلئے پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانيوں کی مایوسی کا اندازہ ہے، پاکستان کرکٹ کھيلنے کيلئے اچھی جگہ ہے، اُميد کرتا ہوں وہاں مزيد کرکٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا۔

انگلینڈ کےبعد کرکٹ آسٹریلیا کادورۂ پاکستان غیریقینی کاشکار

کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور دورہ پاکستان کو ملتوی کردیا تھا۔

PakvAus

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div