پانچ میچز پانچ مین آف دی میچ،پاکستان کاانوکھا ریکارڈ

قومی ٹیم سیمی فائنل جیتنے کےلیے پرعزم

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے ایونٹ 5 میچز کھیلے اور پانچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ انوکھی بات یہ تھی کہ تمام میچوں میں قومی ٹیم کےلیے الگ کھلاڑی نے ٹیم کو انفرادی کارکردگی سے "مین آف دی میچ" کا اعزاز حاصل کیا۔

ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے تھا، میچ میں پاکستان نے شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ شاہین افریدی نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں22رنز دے کر4 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ افغانستان کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی آصف علی بنے، انہوں نے 7 گیندوں پر 4 لمبے چھکوں کی مدد سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔

بابراعظم نےٹی20ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابیوں کاراز بتادیا

نمیبیا کے خلاف میچ کے مرد میدان محمد رضوان قرار پائے، انہیں 50گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلنے پر اعزاز ملا جبکہ پاکستان کے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف یہ اعزاز شعیب ملک نے حاصل کیا۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔

pakistan cricket team

man of the match

Pakistan Unique Record

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div