اسلام آباد:ڈینگی کےمریضوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز

اب تک 17 مریض ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں
Dengue RWP فوٹو: آن لائن

وفاقی دارالحکومت میں رواں سیزن ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 31 شہریوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 4 ہزار 1 سو 2 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گزشتہ  24گھنٹوں کے دوران 11 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے اور دیہی علاقوں میں 2 ہزار 3 سو 68 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 7 سو 34 مریض سامنے آئے۔

اسلام آباد میں اب تک 17 مریض ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ان میں سے دیہی علاقوں میں 11 اور شہری علاقوں میں 6 اموات ہوئیں۔

Tabool ads will show in this div