نیوزی لینڈ کی جیت:ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کا قصہ تمام

افغانستان کو 8 وکٹوں سےشکست
Nov 07, 2021

ٹی20 ورلڈکپ کے 40 ویں اور اہم میچ میں کیوی ٹیم افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر گروپ 2 سے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں کیوی بالرز کا سامنا کرتے ہوئے افغان ٹیم 124 رنز تک محدود رہی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلےبازوں کو اسپنرز کےسامنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیوی اوپنرز اسپنرز کا شکار بنے۔ مارٹن کپٹل 28، ڈیرل مچل 17 رنز بناسکے۔

کیوی کپتان کین ولیم سن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 37 گیندوں پر 35 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور 24 رنز اسکور کیے۔

افغان بالرز کی جانب سے نیوزی لینڈ کی اننگز کی دو وکٹیں راشد خان اور مجیب الرحمان کے نام رہیں۔

اس سے قبل افغان ٹیم نے پہلے بازی کرتےہوئے 124 رنز بنائے، اوپنر محمد شہزاد اور حضرت اللہ ززئی ایک بار پھر ناکام ہوئے دونوں نے باالترتیب 2 اور 4 رنز بنائے، کپتان محمد نبی 14، گلبدین نائب 15، رحمان اللہ گرباز 6 جبکہ کریم جنت 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کیوی بالرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ 3، ٹم ساؤتھی 2، ایڈم ملنے اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی بھارت کی ٹی20 ورلڈکپ میں سیمی فائنل کھلینے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنا مشکل تھا تاہم اسکاٹ لینڈ، افغانستان کو اچھے مارجن سےشکست دیکر اپنا رن ریٹ بہتر کرکے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھیں تھی۔

میچ میں سابق نمبر ون اسپینر راشد نے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرکے 400 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

AFGvNZ

Newz Zealand

Tabool ads will show in this div