پنجاب میں 24 گھنٹوں کےدوران ڈینگی سے 5 اموات رپورٹ

لاہور میں ڈینگی کے 414 کیسز سامنے آئے
Nov 07, 2021

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ڈینگی بخار سے انتقال کرنے والے 4 افراد کا تعلق لاہور جبکہ 1 کا راولپنڈی سے ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے 525 مریض رپورٹ ہوئے۔ان میں سےلاہور میں ڈینگی کے 414 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب بھرمیں ڈینگی کیسز کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجس میں سے 13 ہزار274کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی،گجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور وہاڑی بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈينگی بخار سے اب تک پنجاب بھر ميں 68 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور ميں 8 سو 24 مقامات سے ڈينگی لاروا تلف کيا گيا۔

Tabool ads will show in this div