Technology

ملک میں کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل شروع

بیس لائن سافٹ وئیر کی تیاری مکمل کرلی گئی

Cyber Crime

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/STOP-CYBER-ATTACK-MISSION-ISB-PKG-07-11.mp4"][/video]

رپورٹر: ظہیرعلی خان

سرکاری اداروں پر بڑھتے سائبر حملے روکنے کیلئے ملک میں کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل شروع کردی گئی ہے۔

وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل فراڈ کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ سائبر تھریٹس انٹیلی جینس شیرنگ کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے قومی سطح پر سائبر باڈی قائم کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے اوربیس لائن سافٹ وئیر کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ فرانزک لیبز کیلئے وفاقی حکومت کے جانب سے 2 ارب روپے کے فنڈز منظورکئے گئے ہیں۔

نیشنل سائبر پالیسی کے تحت کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل پر کام شروع کردیا گیا اور باڈی تمام اداروں کوممکنہ سائبر حملوں سے پیشگی آگاہ کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ڈیٹا محفوظ رہے گا۔وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے لیے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Tabool ads will show in this div