ٹی20ورلڈکپ:پچ کیوریٹر کی پراسرار موت،تحقیقات کاجاری
انہوں افغانستان، نیوزی لینڈ میچ کی پچ تیارکی تھی

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے پچ کیوریٹر موہن سنگھ اپنےکمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان اور نيوزی لينڈ کے ميچ کی پچ بنانے والے کيوريٹر موہن سنگھ کئی سالوں سے شیخ زید اسٹیڈیم میں بچ کیوریٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تاہم آج وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔

موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے تھا اور وہ ابوظہبی میں کئی سالوں سے کام رہے تھے، افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ٹی20 ورلڈکپ جاری ہے جہاں آج ابوظہبی میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔