Technology

واٹس ایپ کا میسجز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر بہتر بنانے کا فیصلہ

فی الوقت کوئی میسج ایک گھنٹےکےاندرڈیلیٹ کیاجاسکتا ہے

واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کے فیچر میں خامیوں کو کمپنی نے درست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والے کے پاس اس پیغام کو غائب کرنے کے لیے تقریباً ایک گھنٹے کی مہلت ہوتی ہے مگر کمپنی نے اب یہ مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق میسجنگ ایپ میں ڈیلیٹ فار ایوری ون کے لیے وقت کی حد کو بڑھایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس فیچر میں میسج کو ڈیلٹ کرنے کے وقت کی حد ختم کی جارہی ہے، یعنی صارف مہینوں پرانے میسجز کو بھی دیگر افراد کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرسکے گا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے سن 2017 میں اس فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سن 2018 میں یہ وقت ایک گھنٹہ 8 منٹ 16 سیکنڈ کردیا گیا تھا۔ اب اس فیچر کو متعارف ہونے کے 4 سال بعد وقت کی حد کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

WhatsApp beta version

Tabool ads will show in this div