ٹی20ورلڈکپ:انگلینڈ کاجنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ

میچ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے

ٹی20 ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ٹائم ملز کی جگہ مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈم مارکرم، روسی وینڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ڈیون پریٹوریس، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، اینرچ نورٹج، تبریز شمسی۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، جوس بٹلر، ڈیوڈ مالان، جونی بیرسٹو، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ENGvSA

Tabool ads will show in this div