عامرلیاقت کی طوبیٰ سے طلاق کی خبروں پروضاحت

انسٹاگرام پرطوبیٰ کی روتے ہوئے ویڈیوشیئرکی

عامرلیاقت نے سوشل میڈیا پراپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبروں پروضاحت جاری کی ہے۔

سیدہ طوبیٰ کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ عامر ہٹاکر دوبارہ سے والد کا نام انورلگائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی طلاق یا آپس میں اختلافات کی خبریں زیرگردش تھیں۔

ان قیاس آرائیون کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ طوبیٰ اور عامرلیاقت ایک دوسرے کو اب انسٹاگرام پربھی فالو نہیں کررہےہیں ۔

صرف یہی نہیں، طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام پرعامرلیاقت کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے دوران لے جانے والی تصاویر کے علاوہ باقی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں حتیٰ کہ دونوں کی شادی کی تصویربھی اب موجود نہیں۔

عامرلیاقت تیسری شادی کی خبروں پربول پڑے

سوشل میڈیا پرکی جانے والی قیاس آرائیوں پرفی الحال طوبیٰ کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا تاہم عامر لیاقت نے طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔

ویڈیو میں طوبیٰ کھوئی ہوئی بلی کو ڈھونڈنے پر رو روکرعامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔ ویڈیو عامرلیاقت نے بنائی ہے تاہم ان کا چہرہ نظرنہیں آرہا ، وہ کیمرے کے پیچھے سے طوبیٰ سے سوال کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے۔

طوبیٰ کی جانب سےاپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگانے کی وضاحت کرنے والے عامرلیاقت نے بتایا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد والد کا نام ہٹاکراپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگا لیتی ہیں؟ خوشی ہے طوبیٰ نے میرا نظریہ اپنایا اور میرے کہنے پراپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوبیٰ میرے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

پوسٹ میں شہروز کو ٹیگ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے طوبیٰ اور شہروز کیلئےاپنی خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل رواں برس جون میں بھی عامرلیاقت نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قراردیا تھا۔

طوبیٰ سےعامرلیاقت کی شادی کی خبر جولائی 2018 میں منظر عام پرآئی تھی جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران عامرلیاقت نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی۔

عامرلیاقت نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کے باوجود دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی ۔ 49 سالہ عامر کی دوسری اہلیہ ان سے عمرمیں کافی چھوٹی ہیں جس پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے عامرلیاقت کے دوبچے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال بھی اسکالراوردرس وتدریس سے وابستہ ہیں ، اپنا یوٹیوب چینل چلانے کے علاوہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

Dr Aamir Liaquat Hussain

TUBA AAMIR

Tabool ads will show in this div