شرمیلا فاروقی'ٹڈی دل'تل رہی ہیں یا پکوڑے

پی پی رہنما کا فالوورزسے سوال

شرمیلا فاروقی سیاست کے علاوہ اپنی دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹس کی بدولت بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

منڈی سے جا کرقربانی کابیل پسند کرنا ہو، لاک ڈاون کے دوران کچن میں کھانا پکانا سکھانا ہو، سائیلنگ ہو یا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزکی نقالی ، شرمیلا فاروقی اپنے فالوورز کو کبھی مایوس نہیں کرتیں۔

مچھلی یا مرغی؟ ہم نیچا دکھانے کا موقع نہیں چھوڑتے

انسٹاپرشیئرکی جانے والی تازہ ترین ویڈیو میں پی پی رہنما ٹھٹھہ کے قریبی علاقے میں مقامی ہوٹل پرکام کرتی نظرآرہی ہیں۔

کڑاہی میں سے گرما گرم آئٹم مہارت سے تھال میں منتقل کرنے والی شرمیلا نے کیپشن میں لکھا ، ' کوئی بتا سکتا ہے کہ میں چھتو چنڈ میں میں کیا بنا رہی ہوں '۔

فالوورز میں سے کسی نے ہنستے ہوئے کمنٹ کیا، ' ٹڈی دل ' تو کسی کو لگا کہ شرمیلا پکوڑے فرائی کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ تھرپارکرمیں کھیت کھانے والی ٹڈیوں کو تھر واسیوں نے اپنی ہی خوراک بنا ڈالا ہے۔ ٹڈی دل سے تیار کردہ بریانی اور کڑاہی گوشت کو حیرت انگیز طور پرلوگ دوردرزا علاقوں سے کھانے آتے ہیں۔

Sharmila Faruqi

Tabool ads will show in this div