ویسٹ انڈیز کاٹی20 کرکٹ میں سنہری دورختم ہوگیا،ڈیرن سیمی

ٹوئٹر پرسیمی کا پیغام
Nov 06, 2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ جارح مزاج ویسٹ انڈین سائٹ کا ٹی20 میں سنہرا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کےفائنل جیتنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاہوں گا۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ آج اس عظیم دور کا اختتام ہوگیا ہےجس کا میں حصہ تھا، میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سنہرے دور میں ساتھ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز 2016 میں دوسری بار اس فارمیٹ کے کنگ بنے تھے، آج میچ ہارنے کے بعد بھی میدان سے اس طرح جاؤ جو ہماری میراث ہے۔

دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز نے ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ 1 میں 4 میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 3 میں شکست جبکہ 1 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑیوں کا یہ آخری ورلڈکپ ہوسکتا ہے جس میں کرس گیل، ڈاوئن براو اور جیسن ہولڈر شامل ہیں۔