ڈاکٹر عاصم کیس؛ سندھ حکومت کا عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار

Mola Baksh Chandio pc Khi 21-12

کراچی : سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کردیا، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، عدالتی کارروائی میں مداخلت کرنے کا تاثر غلط ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دے دیا۔

کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، عدالتی کارروائی میں مداخلت نہیں کررہے، اگر سندھ حکومت مداخلت کرتی تو یہ نتائج نہ نکلتے، ڈاکٹر عاصم کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے پر مایوسی ہوئی، پیپلزپارٹی آپریشن کیخلاف نہیں، ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر اشتعال کا ماحول بنایا جارہا ہے، سندھ حکومت ہٹ دھرم نہیں، ہمیں رینجرز پر اعتماد ہے۔

مولا بخش چانڈیو بولے کہ سرکار ایک آدمی کا نام نہیں، سیکڑوں لوگ ہوتے ہیں، میاں نواز شریف نے پہلے بھی الائنس بنوایا تھا، پہلے والے الائنس سے کچھ نہیں ہوا اب کیا ہوگا، جو بل پیش کئے ہیں ان کا جائزہ لیا جائے۔ سماء

KARACHI OPERATION

investigation report

ATC 2

Tabool ads will show in this div