علی عظمت اور احمد علی بٹ کی لڑائی، ویڈیو وائرل

یارو یہی دوستی ہے ، احمد علی بٹ

ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے حوالے سے متنازعہ بیان کے معاملے پر گلوکار علی عظمت اور میڈم کے نواسے گلوکار و اداکار احمد علی بٹ کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

احمد علی بٹ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں علی عظمت کے ساتھ فلمی انداز میں لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں احمد علی بٹ نے لکھا کہ یارو یہی دوستی ہے، ایک خونی جنگ کے بعد علی عظمت کے ساتھ نئے سرے سے دوستی ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا نفرت اور انتقام کیلئے زندگی بہت چھوٹی ہے، اللہ ہم سب کو برداشت، عزت اور پیار سے نوازے، آمین۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علی عظمت نے ایک پروگرام کے دوران میڈم نور جہاں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

بعد ازاں علی عظمت نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Ali Azmat

AHMED ALI BUTT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div