ویڈیو: موسم کی تبدیلی سے حسین جھیل کا حسن مزید نکھرگیا

مہوڈنڈ جھیل اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

 

وادی کالام سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مہوڈنڈ جھیل کے علاقے میں برفباری کے بعد حسین جھیل کا حسن مزید نکھر گیا۔

مہوڈنڈ جھیل اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھی تو جھیل جنت نظیر بن گئی جبکہ جھیل کی چاروں طرف جنگلات بھی سفید مالوں میں ڈھک گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی تک گرگیا۔

وادی کالام میں ہلکی برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی ہے، برف باری کے بعد درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا اور سردی میں اضافہ ہوگیا۔

مانسہرہ کے سیاحتی مقامات سری پائے اور ناران میں بھی برف باری جاری ہے۔ ناران بازار میں اب تک 3 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

ناران میں موجود سیاح برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سڑک سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔

SNOW FALL

mahodand lake

Tabool ads will show in this div