ایرانی، امریکی بحریہ کا ٹکراؤ، سپر پاورکاجہازپکڑلیاگیا

ایرانی تیل چرانے کی امریکی کوشش ناکام بنادی،ایران کا دعویٰ
Nov 06, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/NF-WORLD-News-Nov-5-Pkg-05-11-ZOHAIB.mp4"][/video]

  

خليج عمان ميں ايرانی اور امریکی بحريہ کا ٹکراؤ ہوا اور نتیجے میں ايران نے امريکا کا جنگی جہاز اپنی تحويل ميں لے ليا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے الزام لگايا ہے کہ ايران نے اس کا آئل ٹينکر اپنے قبضے ميں لے ليا ہے جبکہ يران کا دعوٰی ہے کہ قبضے میں لیا گیا آئل ٹينکرايرانی تيل چرانے کی کوشش کررہا تھا اس ليے اسے تحويل ميں لے لیا گیا۔

ايران کی آرمڈ فورسز نے ایک فوٹيج جاری کی ہے جس میں دونوں ممالک کی بحری فوجوں کا ٹکراؤد يکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب يورپ پھرکووڈ نائنٹین کا گڑھ بننے والا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فروری تک مزيد 5 لاکھ لوگ جان گنواسکتے ہیں۔

اسپين لا پالما کے آتش فشاں کو لاوا اگلتے مسلسل 47 روز ہوگئے۔ اب تک شعلے آسمان سے باتيں کررہے ہيں۔ ريکارڈ راکھ اخراج کے سبب ساری پروازيں منسوخ کردی گئی ہیں۔ خدشہ ظاہر کيا گيا ہے کہ یہ لاوا 6 سے 8 ماہ تک پھوٹتا رہے گا۔

ادھر اٹلی کے الپس پہاڑی سسلسلے ميں بھرپور برف باری ہوئی ہے جس کے بعد وہاں 35 سینٹی میٹر برف کی تہہ جم گئی اور دور تک سفیدی چھاگئی۔

and US naval encounteri