زاراترین اورہالی ووڈ اداکارفاران طاہرکی مہندی

زارانے ڈرامہ 'مشک' سے شہرت حاصل کی

شوبزانڈسٹری کی اگلی جوڑی اداکارہ زارا ترین اورپاکستانی نژاد امریکی اداکارفاران طاہرہیں جن کی شادی کی تقریبات کا آغازہوچکا ہے۔ گزشتہ رات مہندی کی تقریب کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

زارا کی بہن اوراداکارعلی سفینہ کی اہلیہ حراترین نے تقریب کی تصاویر شیئرکی ہیں۔ زارا نے دیدہ زیب سبز غرارہ اور فاران نے میچنگ شال کے ساتھ آف وائٹ شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔

حرا نے کیپشن میں لکھا، 'میری خوبصورت بہن زارا اوراتنے ہی شاندارانسان، میری جیجو کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں'۔

تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فاران طاہرہالی ووڈ کی کئی بڑے بجٹ والی فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں اسٹار ٹریک، مارول کی آئرن مین اور دیگرشامل ہیں۔

فاران کے بھائی علی طاہراوروالدین بھی اداکاری کی فیلڈ سے وابستہ ہیں۔انہوں نے بچپن میں والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ٹی وی پربھی کام کیا۔

زارا نے ڈرامہ سیریل 'مشک ' میں سخت گیرتائی کا کردارنبھا کر خوب شہرت سمیٹی۔

رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی دیگرجوڑیوں میں منال اور احسن محسن اکرام، عثمان مختار اور نیہا راجپوت شامل ہیں۔

Hira Tareen

ZARA TAREEN

FARAN TAHIR

Tabool ads will show in this div