اسلام آباد میں ڈینگی وائرس مزید جانیں لے گیا

اسلام آباد میں جاں بحق افراد کی تعداد17 ہوگئی
Nov 05, 2021

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے اوررواں سیزن میں اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران 52 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہرمیں مجموعی طور پر3 ہزار 9 سو 85 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے اورمجموعی تعداد 2 ہزار 3 سو 16 ہوگئی ہے۔ ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے 25 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اورمجموعی کیسز کی تعداد 1 ہزار 6 سو 69 ہوگئی ہے۔

Tabool ads will show in this div